DCSIMG
Skip Global Navigation to Main Content
مختصرا

نئے سال کے دِن دنیا کی آبادی کا امریکی تخمینہ

31 دسمبر 2014

Nighttime sky full of fireworks exploding over bay (AP Images)

مردم شماری کے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2015ء کو دنیا کی(آبادی) 7,214,958,996 ہوگی۔

جس وقت دنیا نئے سال کی آمد کا اعلان کر رہی ہے تو امریکہ کے مردم شماری کے ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ یکم جنوری 2015ء کو دنیا کی آبادی 7,214,958,996 ہو جائے گی۔ سال 2014ء کے پہلے دن کے مقابلے میں آبادی میں 77,381,246 یا 1.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارے نے اپنے 31 دسمبر کے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جنوری کے مہینے میں پوری دنیا میں ہر سیکنڈ کے دوران 4.3 پیدائشیں اور 1.8 اموات متوقع ہیں۔

مردم شماری کے ادارے نے یہ بھی بتایا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اصل بین الاقوامی نقل مکانی سے (یعنی بیرونی دنیا سے نقل مکانی کر کے امریکہ آنے والوں کی تعداد سے امریکہ چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد نکال کر) ہر 33 سیکنڈ کے بعد امریکہ کی آبادی میں ایک فرد کا اضافہ ہو گا۔ پیدائشوں، اموات اور نقل مکانی کرکے امریکہ آنے والوں کی اصل تعداد کو ملا کر، ہر 16 سیکنڈ کے بعد امریکہ کی آبادی میں ایک فرد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ امریکہ کی یکم جنوری کو آبادی 320,090,857 ہوگی۔

مردم شماری کا ادارہ امریکہ اور دنیا کی آبادیوں میں حقیقی اضافہ براہِ راست Population Clock (پاپولیشن کلاک) پر دکھاتا ہے۔

اُوپر، یکم جنوری 2015ء کو فلپائن کے شہر منیلا میں فلپائنیوں کے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے موقع پر آتشبازی سے آسمان روشن ہے۔