DCSIMG
Skip Global Navigation to Main Content
Skip Breadcrumb Navigation
ہم سے رابطہ کریں
 

ہم آپ کےتبصروں،تجاویز،گزارشات بلکہ شکایات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم ہمیشہ آپ کے پیغامات-کا جواب نہیں دے سکیں گے لیکن براۓمہربانی یہ یقین رکھیں کہ آپ کے تبصروں کو ہم سراہتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں۔

ہمیں استفسارات بھیجنے کے کئی طریقے ہیں۔ تاہم براۓ مہربانی یہ یاد رکھیں کہ بین الاقوامی معلومات کا پروگرام ایک بیورو ہے جو وزارت خارجہ کا حصہ ہے اور اس کا مقصد غیر ملکی شہریوں کو امریکہ اور اس کی خارجہ پالیسی سے آگاہ کرنا ہے۔ ہم عام معلوماتی سوالوں کے جوابات دینے سے قاصر ہیں۔

 آئی آئی پی ڈیجیٹل پر کسی تکنیکی مسئلے مثلا خراب لنک، نامکمل تصویر، سرچ انجن کا فيل ہونا یا اگر ہماری سائیٹ کے لیئے آپ کوئی خاص قسم کا اختیاری یا امدادی آلہ استعمال کرتے ہیں تواس کی ہم تک رسائی کے مسائل کے بارے میں ہمیں مطلع کرنے کے لیئے  براۓ مہربانی فیڈ بیک (راۓ دہندگی) کا فارم استعمال کریں۔ اپنا مسئلہ بیان کرتے وقت اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ جس پیج پر آپ کو مشکل پیش آرہی ہے اس پیج کا یو آر ایل ضرور لکھیں۔

کسی سیاسی مسئلے یا امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق موضوع پر اپنی راۓ کے اظہار کے لیئے آپ وزیرخارجہ کو براہ راست پیغام بھیج سکتے ہیں۔ عوامی معاملات کے بيورو کی ويب سائیٹ پر بھی وزارت خارجہ کے اندر دیگر اشخاص جن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی فہرست دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے پروگراموں کے بارے میں عمومی سوالات قومی رابطےکے فون نمبر 1.800.333.4636پر براہ راست پوچھے جاسکتے ہیں۔ 

 براۓ مہربانی ویزہ کے بارے میں سوالات امریکی دفتر خارجہ کی ویزہ سروس یا اپنے ملک میں موجود امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ کو بھجوائیں۔